سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سینگی لگوانا
ترقیم الباني: 1176 ترقیم فقہی: -- 1758
-" إن من خير ما تداوى به الناس الحجم".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترین چیز جس سے لوگ علاج کرتے ہیں، سینگی لگوانا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1758]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1176
ترقیم الباني: 1154 ترقیم فقہی: -- 1759
-" الشفاء في ثلاثة: في شرطة محجم أو شربة عسل أو كية بنار وأنهى أمتي عن الكي".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفا تین چیزوں میں ہے۔ سینگی لگوانے میں، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں، لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1759]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1154
ترقیم الباني: 2059 ترقیم فقہی: -- 1760
-" كان إذا اشتكى أحد رأسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء".
سیدہ سلمی زوجہ ابورافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کے سر میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جاؤ، سینگی لگواؤ۔“ اور ٹانگ میں تکلیف ہوتی تو فرماتے: ”جاؤ، اس پر مہندی لگاؤ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1760]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2059