سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مومن کے سارے امور خیر پر مشتمل ہیں
ترقیم الباني: 147 ترقیم فقہی: -- 1762
-" عجبت لأمر المؤمن، إن أمره كله خير، إن أصابه ما يحب حمد الله وكان له خير، وإن أصابه ما يكره فصبر كان له خير، وليس كل أحد أمره كله خير إلا المؤمن".
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تشریف فرما تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا: ”کیا تم مجھ سے سوال نہیں کرتے کہ میں کیوں مسکرایا ہوں؟“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مومن کے معاملے پر بڑا تعجب ہے، اس کے ہر کام میں اس کے لیے بھلائی ہے، اگر اسے کوئی پسندیدہ چیز نصیب ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہے اور تعریف کرنا اس کے لیے بہتر ہے اور اگر وہ کسی مکروہ چیز کا سامنا کرتا ہے اور اس پر صبر کرتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے بہتر ہے، مومن کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہیں کہ اس کے ہر کام میں خیر ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1762]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 147
ترقیم الباني: 148 ترقیم فقہی: -- 1763
-" عجبا للمؤمن لا يقضي الله له شيئا إلا كان خيرا له".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن پر بڑا تعجب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جو بھی فیصلہ کرتا ہے اس میں اس کے لئے بہتری ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1763]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 148