سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بڑے ہو کر اپنی طرف سے عقیقہ کرنا
ترقیم الباني: 2452 ترقیم فقہی: -- 1808
-" يعق عن الغلام ولا يمس رأسه بدم".
سیدنا عبد مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے گا اور اس کے سر پر خون نہیں لگایا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1808]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2452
ترقیم الباني: 2726 ترقیم فقہی: -- 1809
-" عق عن نفسه بعدما بعث نبيا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت کے بعد اپنی طرف سے عقیقہ کیا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1809]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2726