سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
تربوز کی ٹھنڈی تاثیر اور کھجور کی حرارت کا اثر کیسے ختم کیا جائے؟
ترقیم الباني: 56 ترقیم فقہی: -- 1910
-" كان يأكل القثاء بالرطب".
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1910]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 56
ترقیم الباني: 57 ترقیم فقہی: -- 1911
- كان يأكل البطيخ بالرطب فيقول:" نكسر حر هذا ببرد هذا وبرد هذا بحر هذا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھاتے اور فرماتے تھے: ”ہم اس (تربوز) کی ٹھنڈک کے ذریعہ اس (کھجور) کی گرمائش کو اور اس کی گرمائش کے ذریعے اس کی ٹھنڈک کے اثر کو ختم کر رہے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1911]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 57
ترقیم الباني: 58 ترقیم فقہی: -- 1912
-" كان يأكل الرطب مع الخربز. يعني البطيخ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوریں تربوز کے ساتھ ملا کر کھاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1912]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 58