سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
گھریلو گدھا حرام ہے، جبکہ گھوڑا حلال
ترقیم الباني: 359 ترقیم فقہی: -- 1928
-" نهى النبي صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر الأهلية، وأذن في لحوم الخيل".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا اور گھوڑوں کے گوشت میں اجازت (برقرار رکھی)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1928]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 359
ترقیم الباني: 475 ترقیم فقہی: -- 1929
-" لا تأكل الحمار الأهلي ولا كل ذي ناب من السباع".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال اور کون سی چیز حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1929]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 475