🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سفید بالوں کو رنگنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1509 ترقیم فقہی: -- 1977
-" إن أحسن ما غير به هذا الشيب الحناء والكتم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین چیز جس سے بالوں کی سفیدی کو بدلا جا سکتا ہے، وہ مہندی کے پتے اور کتم ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1977]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1509

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 836 ترقیم فقہی: -- 1978
-" غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود والنصارى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بالوں کی سفیدی بدل دیا کرو اور یہودیوں اور عیسائیوں سے مشابہت اختیار نہ کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1978]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 836

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2114 ترقیم فقہی: -- 1979
-" كان يأمر بتغيير الشيب مخالفة للأعاجم".
سیدنا عقبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کی سفیدی کو بدل دینے کا حکم دیتے تھے، تاکہ عجمی لوگوں کی مخالفت ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1979]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2114

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1245 ترقیم فقہی: -- 1980
-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا أهل الكتاب) ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا: اے انصاریوں کی جماعت! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1980]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1245

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں