سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
فضیلت جہاد
ترقیم الباني: 1866 ترقیم فقہی: -- 2045
-" رباط يوم في سبيل الله أفضل من قيام رجل وصيامه في أهله شهرا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دن سرحدی محاذ پر پہرہ دینا گھر میں رہ کر ایک مہینے کے قیام کرنے اور اس کے روزے رکھنے سے بہتر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2045]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1866
ترقیم الباني: 3352 ترقیم فقہی: -- 2046
- (سافروا تصحوا، واغزوا تستغنوا) .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر کیا کرو تندرست رہو گے اور جہاد کیا کرو بے نیاز ہو جاؤ گے۔“ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہم اور زید بن اسلم سے مرسلاً مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2046]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3352