🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

تیراندازی کی تر غیب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3448 ترقیم فقہی: -- 2116
- (من علِم الرمي ثم تركه؛ فليسَ منّا، أو قد عصَى) .
عبدالرحمٰن بن شماسہ سے روایت ہے کہ فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم ان دو نشانوں کے درمیان آتے جاتے رہتے ہو، حالانکہ تم عمر رسیدہ ہو اور یہ عمل تمہارے لیے باعث مشقت ہو گا۔ سیدنا عقبہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو اس مشقت میں نہ پڑتا۔ حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے کہا: وہ کون سی حدیث ہے؟ انہوں نے کہا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تیر اندازی سیکھی اور پھر ترک کر دی، وہ ہم میں سے نہیں۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے نافرمانی کی۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2116]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3448

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1439 ترقیم فقہی: -- 2116M
-" ارموا (بني إسماعيل) فإن أباكم كان راميا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ایک جماعت، جو تیر اندازی کر رہی تھی، کے پاس سے گزرے اور فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو، اس لیے کہ تمہارے باپ بھی تیرانداز تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2116M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1439

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 628 ترقیم فقہی: -- 2117
-" عليكم بالرمي فإنه خير لعبكم".
مصعب بن سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تیراندازی کیا کرو، کیونکہ یہ بہترین کھیل و تفریح ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2117]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 628

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں