سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سرداری ہر اعتبار سے نقصان دہ ہے
ترقیم الباني: 2932 ترقیم فقہی: -- 2158
-" عمل هذا قليلا، وأجر كثيرا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں لڑوں یا اسلام قبول کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اسلام قبول کر پھر جہاد کرنا۔“ وہ مسلمان ہو گیا، پھر جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے (تھوڑا وقت) عمل کیا اور بہت زیادہ اجر و ثواب حاصل کر لیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2158]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2932
ترقیم الباني: 1982 ترقیم فقہی: -- 2159
-" العرافة أولها ملامة وآخرها ندامة والعذاب يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرداری کے شروع میں ملامت ہوتی ہے، آخر میں ندامت و پشیمانی اور روز قیامت عذاب ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2159]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1982
ترقیم الباني: 1417 ترقیم فقہی: -- 2160
-" لابد للناس من عريف، والعريف في النار".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے لیے سردار ہونا ضروری ہے، (لیکن) سردار ہوتا جہنم میں ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2160]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1417