سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
خائن اور سود خور کا انجام
ترقیم الباني: 3313 ترقیم فقہی: -- 2317
- (إياك والذنوب التي لا تُغفر، (وفي رواية: وما لا كفارة من الذنوب) ، فمن غل شيئاً أُتيَ به يوم القيامة، وآكل الربا؛ فمن أكل الربا بُعِث يوم القيامة مجنوناً يتخبط، ثم قرأ: (الذين يأكلون الربا لا يقومون إلا كما يقوم الذي يتخبطه الشيطان من المس) [البقرة: 275] ) .
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایسے گناہوں سے بچ جو معاف نہیں کئے جاتے اور ایک روایت میں ہے: جن گناہوں کا کفارہ نہیں ہوتا۔ جس نے جو چیز خیانت کی، روز قیامت اسے اس کے ہمراہ لایا جائے گا اور سود کھانے والے (کے بارے میں یہ وعید ہے کہ) جس نے سود کھایا وہ اس کی وجہ سے قیامت کے روز دیوانہ اور بدحواس اٹھایا جائے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی آیت پڑھی: ”جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح کھڑے ہوں گے جن کو شیطان نے چھو کر خبطی (اور دیوانہ) بنا رکھا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2317]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3313