سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
زبان بھی جہنم کا سبب بن سکتی ہے
ترقیم الباني: 3284 ترقیم فقہی: -- 2322
- (ثكِلتكَ أمُّك [يا معاذُ] بن جَبَل! وهل يكبُّ الناسَ على مناخرِهم في جهنَّم إلا حصائدُ ألسنتِهم؟!) .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جو باتیں ہم کرتے ہیں، کیا ان میں سے ہر بات پر ہمارا مؤاخذہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اے معاذ بن جبل! تیری ماں تجھے گم پائے، لوگوں کو جہنم میں ان کی نتھنوں کے بل گرانے والی چیز ان کی زبانوں کی فضول باتیں ہوں گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2322]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3284