سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کس کی ملاقات پسند اور کس کی ناپسند کرتا ہے
ترقیم الباني: 3554 ترقیم فقہی: -- 2325
- (قال الله تبارك وتعالى: إذا أحب عبدي لقائي أحببتُ لقاءه، وإذا كره لقائي كرهتُ لقاءه) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ میری ملاقات پسند کرتا ہے تو میں بھی اس کی ملاقات پسند کرتا ہوں اور جب وہ میری ملاقات ناپسند کرتا ہے میں بھی اس کی ملاقات نا پسند کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2325]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3554