🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

فقاہت فی الاسلام کی برتری
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3996 ترقیم فقہی: -- 2348
- (أكرم الناس: أتقاهم لله) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو۔“ صحابہ نے کہا: ہم نے اس کے بارے میں سوال نہیں کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر لوگوں میں سے سب سے زیادہ عزت والے، اللہ کے نبی یوسف علیہ السلام ہیں، جن کے باپ بھی نبی ہیں، دادا بھی نبی ہیں اور پڑدادا خلیل اللہ ہیں۔“ صحابہ نے کہا: ہمارا سوال اس کے متعلق بھی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تم عرب کی کانوں (‏‏‏‏ یعنی مختلف لوگوں) کے متعلق سوال کر رہے ہو؟ لوگ تو کانیں ہیں، ان میں سے زمانہ جاہلیت کے بہتر لوگ، اسلام میں بھی بہتر ہیں جبکہ انہیں دین کی سمجھ ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2348]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3996

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں