سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
شرم و حیا کی فضیلت
ترقیم الباني: 940 ترقیم فقہی: -- 2353
-" إن لكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دین کا ایک مزاج ہوتا ہے اور اسلام کا مزاج حیاء ہے۔“ یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2353]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 940
ترقیم الباني: 495 ترقیم فقہی: -- 2354
-" الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة والبذاء من الجفاء والجفاء في النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیاء ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے اور بدکلامی و بدزبانی، اکھڑ مزاجی (بدخلقی) سے ہے اور اکھڑ مزاجی آگ میں (لے جانے والی) ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2354]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 495
ترقیم الباني: 3377 ترقیم فقہی: -- 2355
- (استحيُوا, فإن الله لا يستحي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن) .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم شرم کرو، بیشک اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے نہیں شرماتا، عورتوں کو پشت سے استعمال مت کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2355]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3377