سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
چغل خوری کا مفہوم
ترقیم الباني: 845 ترقیم فقہی: -- 2359
-" أتدرون ما العضه؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: نقل الحديث من بعض الناس إلى بعض ليفسدوا بينهم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ چغل خوری کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: الله اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے کے لیے بعض کی باتیں بعض کو بیان کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2359]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 845
ترقیم الباني: 846 ترقیم فقہی: -- 2360
-" ألا أنبئكم ما العضه؟ هي النميمة القالة بين الناس، وفي رواية: النميمة التي تفسد بين الناس".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بلاشبہ محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو نہ بتلاؤں کہ «عضه» کیا ہے؟ یہ لوگوں کے درمیان چغلی کرنا ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”وہ چغلی جو لوگوں کے درمیان فساد برپا کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2360]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 846