🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

صلہ رحمی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 925 ترقیم فقہی: -- 2376
-" الراحمون يرحمهم الرحمن تبارك وتعالى، ارحموا من في الأرض يرحمكم من في السماء (والرحم شجنة من الرحمن، فمن وصلها وصله الله ومن قطعها قطعه الله) ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ رحم کرنے والوں پر رحم کرے گا، لہٰذا تم زمین والوں پر رحم کرو تاکہ آسمان والا تم پر رحم کرے۔ (‏‏‏‏دراصل) رحم (‏‏‏‏یعنی صلہ رحمی) رحمٰن کی شاخ ہے۔ جس نے ا‏‏‏‏س کو ملایا، اللہ ا‏‏‏‏س کو ملائے گا اور جس نے ا‏‏‏‏س کو کاٹا، اللہ ا‏‏‏‏س کو کاٹ دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2376]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 925

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1911 ترقیم فقہی: -- 2377
-" صل من قطعك وأحسن إلى من أساء إليك وقل الحق ولو على نفسك".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہتھیار اپنے قبضہ میں لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار میں، میں نے ایک رقعہ پایا اس میں یہ تھا: جو تیرے ساتھ قطع رحمی کرے تو اس کے ساتھ صلح رحمی کر، جو تیرے ساتھ برا معاملہ کرے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک کر اور حق بات کہہ اگرچہ وہ تیری ذات کے خلاف ہی ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2377]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1911

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 520 ترقیم فقہی: -- 2378
-" قال الله: أنا الله وأنا الرحمن خلقت الرحم وشققت لها من اسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته".
سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابورداد لیثی رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کی تیمارداری کرنے کے لیے آئے۔ ابورداد نے کہا: (‏‏‏‏یہ عبدالرحمٰن) سب سے بہتر اور سب سے بڑھ کر تعلق قائم کرنے والے ہیں۔ اے ابو محمد! تو نے کیا جانا ہے؟ عبدالرحمٰن نے کہا: میں نے سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں اللہ بھی ہوں اور میں رحمٰن بھی ہوں۔ میں نے رحم (‏‏‏‏یعنی قرابتداری) کو پیدا کیا اور اپنے نام سے اس کا اشتقاق کیا۔ جس نے اس کو ملایا میں اس کو ملاؤں گا اور جس نے اس کو کاٹا میں اس کو کاٹ دوں گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2378]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 520

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 978 ترقیم فقہی: -- 2379
-" ليس شيء أطيع الله فيه أعجل ثوابا من صلة الرحم وليس شيء أعجل عقابا من البغي وقطيعة الرحم واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے (جن احکام کی) پیروی کی جاتی ہے ان میں صلہ رحمی سے جلدی کسی چیز کا ثواب نہیں ملتا اور ظلم اور قطع رحمی کہ بہ نسبت کوئی (‏‏‏‏جرم ایسا نہیں کہ) جس کی سزا جلدی دی جاتی ہو اور جھوٹی قسم تو علاقوں کو ویران کر دیتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2379]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 978

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2548 ترقیم فقہی: -- 2380
-" ما من ذي رحم يأتي رحمه فيسأله فضلا أعطاه الله إياه فيبخل عليه إلا أخرج له يوم القيامة من جهنم حية يقال لها: شجاع، يتلمظ، فيطوق به".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب کوئی ‏‏‏‏رشتہ دار اپنے کسی قرابتدار کے پاس جا کر ایسی زائد چیز کا سوال کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہوتی ہے، لیکن وہ کنجوسی کرتا ہے (‏‏‏‏اور نہیں دیتا) تو ایسے آدمی کے لیے روز قیامت جہنم سے سانپ نکالا جائے گا، جو اپنی زبان نکالے ہوئے ہو گا اور جسے «شجاع» کہتے ہوں گے، اسے ایسے آدمی کا طوق قرار دیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2380]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2548

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں