سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حفاظت زبان کی تلقین اور اس کے وبال کا تذکرہ
ترقیم الباني: 1122 ترقیم فقہی: -- 2420
-" احفظ لسانك. ثكلتك أمك معاذ! وهل يكب الناس على وجوههم إلا ألسنتهم".
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے مرسلاً مروی ہے: اے معاذ! تیری ماں تجھے گم پائے، تو اپنی زبان کی حفاظت کیا کر، کیونکہ لوگوں کو جہنم میں ان کی زبانوں کی وجہ سے ہی پھینکا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2420]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1122
ترقیم الباني: 1285 ترقیم فقہی: -- 2420M
-" إذا أتى أحدكم خادمه بطعام قد ولى حره ومشقته ومؤنته فليجلسه معه: فإن أبى فليناوله أكلة في يده".
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے، رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام تمہارا بھائی ہے، پس جب وہ تیرے لیے کھانا بنائے تو اسے اپنے پاس بٹھا لے ( تاکہ وہ بھی کھا لے)، اگر وہ انکار کر دے تو اسے کھانا کھلا دیا کر اور ان کے چہروں پر نہ مارا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2420M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1285