🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

محب کا محبوب کو اپنی محبت کی خبر دینا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1199 ترقیم فقہی: -- 2425
-" إذا أحب أحدكم أخاه في الله فليبين له، فإنه خير في الإلفة وأبقى في المودة".
علی بن حسین سے مرسلاً روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اپنے بھائی سے الله تعالیٰ کے لیے محبت ہو تو وہ اس پر واضح کر دے، کیونکہ یہ وضاحت الفت میں بہتری اور محبت کو تادیر رکھنے والی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2425]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1199

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3253 ترقیم فقہی: -- 2426
- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ‏‏‏‏کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ ‏‏‏‏ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو جا کر بتلاؤ۔ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2426]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3253

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں