🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسلمان کا خواب اور خواب کی اقسام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3014 ترقیم فقہی: -- 2443
- (1- إذا اقتربَ الزمانُ لم تَكَدْ رُؤيا المسلم تَكذبُ. 2- وأَصْدَقُهُم رؤيا أصدقهم حديثاً. 3 - ورؤيا المسلمِ جُزءٌ من ستةٍ وأربعينَ جزءاً من النبوة. قال: وقال: 4- الرؤيا ثلاثةٌ: فالرؤيا الصالحةُ بُشْرَى من الله عز وجل، والرؤيا تَحزِينٌ من الشيطان، والرؤيا من الشيء يُحَدِّثُ به الإنسانُ نفسَهُ. 5- فإذا رأى أحدُكُم ما يَكرَهُ فلا يُحَدِّثهُ أحداً، وَلْيَقُمْ فَلْيصلِّ. قال: 6 - وأُحِبُّ القَيْدَ في النومِ، وأكرهُ الغُلَّ، القَيدُ: ثباتٌ في الدِّين) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏١) جب زمانہ (‏‏‏‏قیامت کے) قریب ہو جائے گا تو ایسا نہیں ہو گا کہ مسلمان کا خواب جھوٹا ثابت ہو (‏‏‏‏٢) اور زیادہ سچا خواب اس شخص کا ہو گا جو ان میں سے گفتگو کے لحاظ سے زیادہ سچا ہو گا (‏‏‏‏۳) مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔“ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏۴) خواب کی تین (‏‏‏‏اقسام) ہیں: نیک خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہے، برا خواب شیطان کی طرف سے رنج و غم ہے اور (‏‏‏‏ان کے علاوہ) عام چیزوں سے متعلقہ خواب انسان کے اپنے خیالات ہیں۔ (۵) جب تم میں سے کوئی آدمی کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو بیان نہ کرے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھے (‏‏‏‏۶) میں خواب میں زنجیر کو پسند اور طوق کو ناپسند کرتا ہوں۔ دراصل زنجیر سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2443]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3014

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں