سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
یتیم کی کفالت کا اجر و ثواب
ترقیم الباني: 962 ترقیم فقہی: -- 2522
-" كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرنے والا ہو“۔ امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2522]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 962