سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ضعیف صحابہ کا خیال رکھنا
ترقیم الباني: 2120 ترقیم فقہی: -- 2532
-" كان يتخلف في المسير، فيزجي الضعيف ويردف ويدعو لهم".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلنے میں پیچھے رہتے، کمزور کو چلاتے اور اپنے پیچھے بٹھاتے تھے اور صحابہ کے لیے دعا کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2532]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2120
ترقیم الباني: 2102 ترقیم فقہی: -- 2533
-" كان مما يقول للخادم: ألك حاجة؟ قال: حتى كان ذات يوم فقال: يا رسول الله! حاجتي. قال: وما حاجتك؟ قال: حاجتي أن تشفع لي يوم القيامة. قال: ومن دلك على هذا؟ قال: ربي. قال: أما لا، فأعني بكثرة السجود".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم یا خادمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خادم کو جو کچھ کہا کرتے تھے، اس میں سے یہ بات تھی: (آپ پوچھتے:) ”کیا تیری کوئی ضرورت ہے؟“ بالآخر ایک دن خادم نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک حاجت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھا: ”تیری کیا حاجت ہے؟“ اس نے کہا: میری حاجت یہ ہے کہ آپ روز قیامت میری شفاعت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (مطالبے پر) تیری رہنمائی کس نے کی؟“، اس نے کہا: میرے پروردگار نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں! تو پھر تو سجدوں کی کثرت سے میری مدد کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2533]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2102