الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
لیٹنے کے آداب
ترقیم الباني: 2614 ترقیم فقہی: -- 2614
-" إذا استلقى أحدكم على ظهره فلا يضع إحدى رجليه على الأخرى".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہوا ہو تو ایک ٹانگ دوسری پر نہ رکھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2614]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2614
ترقیم الباني: 3547 ترقیم فقہی: -- 2615
- (نهى أن يضعَ (وفي رواية: يرفعَ) الرّجل إحدى رجليه على الأخرى- زاد في الرواية الأخرى- وهو مستلق على ظهره) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھے۔ دوسری روایت میں ہے: اس حال میں کہ جب وہ پیٹھ کے بل چت لیٹا ہوا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2615]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3547