سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
غیر مسلموں کو سلام کہنا
ترقیم الباني: 2242 ترقیم فقہی: -- 2655
-" إذا مررتم باليهود... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".
سیدنا ابوبصره غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وه تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ”اور تم پر بھی ہو“ کہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2655]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2242
ترقیم الباني: 1411 ترقیم فقہی: -- 2656
-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية أهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى أضيقها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مشرکوں (اور ایک روایت کے مطابق اہل کتاب) سے ملو تو انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور اگر کسی راستے میں ان سے ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2656]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1411
ترقیم الباني: 704 ترقیم فقہی: -- 2657
-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم أحدهم في طريق، فاضطروهم إلى أضيقه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں اور عیسائیوں کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اگر راستے میں کسی (یہودی یا عیسائی) سے ٹکراؤ ہو جائے تو اسے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2657]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 704