سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
یہ منع ہے کہ آدمی کے جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو
ترقیم الباني: 837 ترقیم فقہی: -- 2678
-" إذا كان أحدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سائے میں بیٹھا ہو اور سایہ سمٹ جانے کی وجہ سے اس کے بعض وجود پر دھوپ پڑنے لگے اور بعض پر سایہ، تو وہ وہاں سے اٹھ جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2678]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 837
ترقیم الباني: 3110 ترقیم فقہی: -- 2679
- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان) .
صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: ”یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2679]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3110
ترقیم الباني: 833 ترقیم فقہی: -- 2680
-" تحول إلى الظل".
سیدنا قیس بن ابوحازم اپنے باپ سے رو ایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں دھوپ میں بیٹھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور فرمایا: ”سائے میں بیٹھ جا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2680]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 833