🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نامناسب نام تبدیل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 213 ترقیم فقہی: -- 2766
-" أنت جميلة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاصیہ کا نام تبدیل کر دیا اور فرمایا: تو جمیلہ ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2766]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 213

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 214 ترقیم فقہی: -- 2767
-" أنت سهل".
سعید بن مسیب اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: تیرا کیا نام ہے؟ اس نے کہا: حزن۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو سہل ہے۔ اس نے کہا: نہیں سہل تو بےوقعت ہوتا ہے اور اسے حقیر و معمولی سمجھا جاتا ہے۔ سعید کہتے ہیں: میں یہ خیال کرتا ہوں کہ ہمیں سختیوں و درشتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2767]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 214

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 210 ترقیم فقہی: -- 2768
-" لا تزكوا أنفسكم، فإن الله هو أعلم بالبرة منكن والفاجرة، سميها زينب".
محمد بن عمرو بن عطا کہتے ہیں: میں سیدہ زینت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے مجھ سے میری بہن کا نام پوچھا۔ میں نے کہا: اس کا نام بَرَّہ ہے۔ انہوں نے کہا: یہ نام تبدیل کر دو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ زینب بنت حجش سے شادی کی، تو اس کا نام بَرَّہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل کر دیا اور اس کا نام زینب رکھا۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏واقعہ یوں ہے، جیسا کی سیدہ زینب نے بیان کیا:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ ام سلمہ سے شادی کی تو اس کے پاس گئے، میرا نام بَرَّہ تھا، جب اس نے مجھے برہ کہہ کر پکارا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے آپ کا تزکیہ مت کرو، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ تم میں سے کون صالحہ ہے اور کون فاجرہ، ان کا نام زینب رکھ دو۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اب یہ زینب ہے (‏‏‏‏ نہ کہ برہ) میں نے اسے کہا: میرا نام؟ اس نے کہا: تو بھی اسی طرح تبدیل کر دے، جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، یعنی اس کا نام زینب رکھ دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2768]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 210

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں