🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ہر درجہ کے مسلمان کے لیے امور خیر کا تعین
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 573 ترقیم فقہی: -- 2802
-" على كل مسلم صدقة قيل: أرأيت إن لم يجد؟ قال: يعتمل بيديه فينفع نفسه ويتصدق قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يعين ذا الحاجة الملهوف قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يأمر بالمعروف أو الخير قال: أرأيت إن لم يفعل؟ قال: يمسك عن الشر فإنها صدقة".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔“ کسی نے پوچھا: اگر صدقہ کرنے کے لیے اس کے پاس کچھ نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہاتھوں سے کام (‏‏‏‏ محنت، مزدوری) کرے اور (‏‏‏‏ اجرت حاصل کر کے) اپنے نفس کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ ”پھر پوچھا گیا: اگر اس کو اس کی بھی طاقت نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔“ پھر پوچھا گیا: اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی یا بھلائی کا حکم کرے۔“ پوچھا گیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، یقیناً یہ بھی صدقہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2802]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 573

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں