🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ایک ہی سورت کافی تھی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2172 ترقیم فقہی: -- 2897
-" لو كانت سورة واحدة لكفت الناس".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفوان بن معطل کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں نماز پڑھتی ہوں تو میرا خاوند صفوان مجھے مارتا ہے اور جب روزہ رکھتی ہوں تو افطار کروا دیتا ہے اور وہ نماز فجر بھی طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہے۔ خود صفوان وہاں موجود تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کی بیوی کی شکایات کے متعلق دریافت کیا تو اس نے کہا: یہ جو کہہ رہی ہے کہ میں اسے نماز پڑھنے پر مارتا ہوں، دراصل بات یہ ہے کہ یہ دو سورتوں کی تلاوت کرتی ہے اور میں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏ اگر ایک ہی سورت ہوتی تو وہ بھی تمام لوگ کو کفایت کر جاتی۔ ‏‏‏‏ خاوند نے کہا رہا مسئلہ افطاری کرانے کا حقیقت حال یہ ہے کہ میں نوجوان آدمی ہوں اور میں (‏‏‏‏ازدواجی تعلق سے) صبر نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آئندہ کوئی عورت، اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر (‏‏‏‏نفلی) روزہ نہ رکھے۔ خاوند نے کہا: اس نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ میں نماز فجر طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہوں، تو ہمارے خاندان کے بارے میں یہ چیز معروف ہے، ہم طلوع آفتاب سے قبل اٹھ ہی نہیں سکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو جاگے تو نماز پڑھ لیا کر۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2897]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2172

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں