🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سورہ اخلاص ایک تہائی قرآن ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3978 ترقیم فقہی: -- 2938
- (احشُدوا؛ فإنِّي سأقرأُ عليكم ثُلُثَ القُرآنِ، فحشدَ من حشَدَ، ثم خرجَ نبيّ الله - صلى الله عليه وسلم -فقرأ: (قل هو اللهُ أحدٌ) ألا إنَّها تعدلُ ثلث القُرآنِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمع ہو جاؤ، میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرنے لگا ہوں۔“ جمع ہونے والے جمع ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» کی تلاوت کر کے واپس چلے گئے۔ ہم ایک دوسرے کو کہنے لگے: ایسا لگتا ہے کہ آسمان سے کوئی (‏‏‏‏نئی) خبر آئی ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر داخل کر دیا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نے تمہیں کہا تھا کہ میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ آگاہ ہو جاؤ! (‏‏‏‏سورۃ الاخلاص) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے (‏‏‏‏جس کی تلاوت میں کر چکا ہوں)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2938]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3978

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں