سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آیت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے سوال
ترقیم الباني: 2579 ترقیم فقہی: -- 2953
-" أفي القوم أبي؟".
ابن ابزی اپنے باپ ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آیت کو نظر انداز کر دیا، نماز سے فراغت کے بعد پوچھا: ”آیا لوگوں میں ابی موجود ہے؟“ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ مجھے بھلا دی گئی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2953]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2579