🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

کتنے ایام میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1512 ترقیم فقہی: -- 2950
-" اقرأ القرآن في أربعين، (ثم في شهر، ثم في عشرين، ثم في خمس عشرة، ثم في عشر، ثم في سبع، قال: انتهى إلى سبع) ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: چالیس دنوں میں قرآن مجید پڑھا کر، چلو تیس دنوں میں پڑھ لیا کر، چلو بیس دنوں میں سہی، نہیں تو پندرہ ایام میں، نہیں تو دس ایام میں سہی، یا پھر سات دنوں میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات دنوں پر بات کو بند کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2950]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1512

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1513 ترقیم فقہی: -- 2951
-" اقرأ القرآن في كل شهر، اقرأه في خمس وعشرين، اقرأه في عشرين، اقرأه في خمس عشرة، اقرأه في سبع، لا يفقهه من يقرؤه في أقل من ثلاث".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل کرنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ماہ میں مکمل قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ پڑھنے پر قدرت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر پچیس دنوں میں سہی۔ . . . یا پھر بیس دنوں میں۔ . . . چلو پندرہ دنوں میں سہی۔ ..... نہیں تو سات دنوں میں، (‏‏‏‏اتنی بات ضرور ہے کہ) جس نے تین ایام سے کم عرصہ میں قرآن مجید کو مکمل کر لیا، اس نے سمجھا نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2951]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1513

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2466 ترقیم فقہی: -- 2952
-" كان لا يقرأ القرآن في أقل من ثلاث".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دنوں سے کم میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل نہیں کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2952]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2466

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں