سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ذکر سے جنت میں درخت لگتے ہیں
ترقیم الباني: 105 ترقیم فقہی: -- 2965
-" لقيت إبراهيم ليلة أسري بي، فقال: يا محمد أقرئ أمتك مني السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان، غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی، انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پیش کرنا اور انہیں بتلا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور عمدہ ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہ ایک چٹیل میدان ہے اور «سبحان اللہ»، «الحمد للہ»، «لا إلہ إلا اللہ»، «اللہ أکبر» اور «لاحول ولا قوة الا بالله» کہنا وہاں درخت لگانا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2965]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 105
ترقیم الباني: 64 ترقیم فقہی: -- 2966
-" من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ کلمہ پڑھا: «سبحان الله العظيم وبحمده» اللہ پاک ہے، جو عظمتوں والا ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ۔ تو اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2966]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 64
ترقیم الباني: 2880 ترقیم فقہی: -- 2967
-" من قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر غرس الله بكل واحدة منهن شجرة في الجنة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کہا: اللہ پاک ہے، ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ ہی معبود برحق ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر کلمے کے عوض جنت میں درخت لگائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2967]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2880