سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
غم و الم کی کیفیت ٹالنے کی دعا
ترقیم الباني: 2045 ترقیم فقہی: -- 3042
-" كلمات الفرج: لا إله إلا الله الحليم الكريم، لا إله إلا الله العلي العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات السبع ورب العرش العظيم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمات ہیں، جن سے کشادگی ہوتی ہے: نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ، وہ برد بار اور مہربان ہے، نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ، وہ بلند و بالا اور عظمت والا ہے، نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ، جو ساتوں آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3042]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2045