سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
گھبراہٹ کے وقت کی دعا
ترقیم الباني: 3182 ترقیم فقہی: -- 3044
- (كان إذا حزبَه أمرٌ، قال: يا حيُ! يا قيُّومُ! برحمتِكَ أستغيثُ) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی سنگین معاملہ در پیش ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ” اے زندہ رہنے والے! اپنے بل پر قائم رہ کر اپنے ماسوا چیزوں کی حفاظت کرنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے تجھے مدد کے لیے پکارتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3044]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3182
ترقیم الباني: 2070 ترقیم فقہی: -- 3045
-" كان إذا راعه شيء قال: هو الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز گھبرا دیتی تو فرماتے: ”وہ اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3045]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2070