سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کرب و اذیت کے وقت کا ذکر
ترقیم الباني: 2018 ترقیم فقہی: -- 3046
-" اللهم استر عوراتنا، وآمن روعاتنا".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے خندق والے دن کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوئی ذکر ہے، جو ہم (اپنی بے چینی دور کرنے کے لیے) کریں، کلیجے تو منہ کو آ گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کہو: اے اللہ! ہماری خامیوں پر پردہ ڈال اور ہماری گھبراہٹوں کو امن دے۔“ پس اللہ تعالیٰ نے دشمنوں پر (سخت اور تند و تیز) ہوا چلائی اور انہیں ہوا کے ذریعے شکست دے دی۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3046]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2018
ترقیم الباني: 2755 ترقیم فقہی: -- 3046M
-" إذا أصاب أحدكم غم أو كرب فليقل: الله، الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل بیت کو جمع کرتے اور فرماتے: ”اگر کوئی غم اور پریشانی میں مبتلا ہو جائے تو وہ کہا کرے: «اللَّهُ، اللَّهُ رَبِّى؛ لاَ أُشْرِكُ بِهِ شَيْئاً» اللہ، اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3046M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2755