سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کن لوگوں کی دعائیں مقبول ہیں؟
ترقیم الباني: 1797 ترقیم فقہی: -- 3064
-" ثلاث دعوت لا ترد: دعوة الوالد ودعوة الصائم ودعوة المسافر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تین دعائیں رد نہیں کی جا تیں: والد کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3064]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1797
ترقیم الباني: 1211 ترقیم فقہی: -- 3065
-" ثلاثة لا يرد دعاؤهم: الذاكر الله كثيرا ودعوة المظلوم والإمام المقسط".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین افراد کی دعائیں رد نہیں ہوتیں: اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے (کی دعا)، مظلوم کی دعا اور انصاف پرور امیر کی دعا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3065]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1211