🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

غصہ دور کرنے کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3303 ترقیم فقہی: -- 3068
- (إنِّي لأعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم) .
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی باہم گالی گلوچ کرنے لگے، ان میں سے ایک کو غصہ آیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: مجھے ایسے کلمے کا علم ہے کہ اگر یہ آدمی کہے تو جو غصہ محسوس کر رہا ہے، وہ ختم ہو جائے گا۔ (‏‏‏‏اور وہ کلمہ یہ ہے): «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سننے والا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اسے کہا: کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی کیا فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ آدمی کہہ دے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا، (‏‏‏‏ اور وہ ہے:) «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» آگے سے وہ آدمی کہنے لگا: آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں؟ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3068]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3303

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں