سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اصحاب بدر کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
ترقیم الباني: 1003 ترقیم فقہی: -- 3136
-" اللهم إنهم حفاة فاحملهم، اللهم إنهم عراة فاكسهم، اللهم إنهم جياع فأشبعهم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر والے دن تین سو پندرہ (فوجی صحابہ) کو لے کر نکلے اور یہ دعا فرمائی: ”اے اللہ! یہ برہنہ پا ہیں، تو ان کو سواریاں دے دے۔ اے اللہ! یہ ننگے ہیں، تو ان کو لباس پہنا دے۔ اے اللہ! یہ بھوکے ہیں، تو ان کے سیر کر دے۔“ سو اللہ تعالیٰ نے بدر والے دن فتح نصیب فرمائی، پس جب وہ لوٹے تو ہر آدمی ایک یا دو اونٹ لے کر لوٹا، انہیں ملبوسات بھی مل گئے اور وہ سیر بھی ہو گئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3136]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1003