🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2541 ترقیم فقہی: -- 3134
-" اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا دی: اے اللہ! اس کا مال اور اس کی اولاد زیادہ کر دے، اس کو لمبی عمر عطا فرما اور اسے بخش دے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا مال زیادہ ہو گیا میرے عمر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں اپنے اہل و عیال سے شرماتا تھا اور میرے پھل پک کر توڑنے کے قابل ہو گئے، اور چوتھی چیز مغفرت ہے، (‏‏‏‏اس کا بعد میں پتہ چلے گا)۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3134]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2541

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 140 ترقیم فقہی: -- 3135
-" اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (میری ماں) ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس (انس) کے لئے دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور تو نے اسے جو رزق عطا فرمایا اس میں برکت ڈال دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3135]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 140

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں