Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو نہ کیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1572 ترقیم فقہی: -- 3197
-" أنا محمد بن عبد الله، أنا عبد الله ورسوله، ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلنيها الله".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں عبداللہ کا بیٹا محمد ہوں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے اس مقام و مرتبہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کرو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3197]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1572

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1097 ترقیم فقہی: -- 3198
-" يا أيها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، أنا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلني الله عز وجل".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے محمد! اے ہمارے سید! ہمارے سید کے بیٹے! ہم میں سے بہترین! اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! تقویٰ اختیار کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان دل موہ لے (‏‏‏‏ایک روایت میں ہے: اپنی درست بات پر پکے رہو، کہیں شیطان کے تابع نہ ہو جاؤ)۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں، اللہ کا بندہ اور رسول ہوں، اللہ کی قسم! میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے میرے اس مقام سے بلند کر دو، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3198]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1097

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2550 ترقیم فقہی: -- 3199
-" يا أيها الناس! لا ترفعوني فوق قدري، فإن الله اتخذني عبدا قبل أن يتخذني نبيا".
یحی بن سعید کہتے ہیں کہ ہم علی بن حسین کے پاس بیٹھے تھے، کوفی لوگوں کی ایک جماعت آئی۔ علی نے کہا: عراقیو! ہم سے اسلام کے نام پر محبت کرو۔ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! مجھے میرے مقام سے بلند نہ کرنا، (‏‏‏‏یاد رکھنا کہ) اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی بنانے سے پہلے بندہ بنایا ہے۔ میں نے یہ حدیث سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بننے کے بعد بھی بندے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3199]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2550

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں