سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعائے مغفرت
ترقیم الباني: 2254 ترقیم فقہی: -- 3237
-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی (سب) گناہ بخش دے۔“ (خوشی سے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جا پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: بھلا آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3237]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2254