سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
ترقیم الباني: 3354 ترقیم فقہی: -- 3351
- (كان يأخذ أسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني أحبهما فأحبهما) .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر کہتے: ”اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3351]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3354
ترقیم الباني: 745 ترقیم فقہی: -- 3352
-" أسامة أحب الناس، ما حاشا فاطمة ولا غيرها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سب سے زیادہ محبوب اسامہ ( بن زید) ہے، فاطمہ وغیرہ سے بھی زیادہ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3352]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 745
ترقیم الباني: 1019 ترقیم فقہی: -- 3353
-" لو كان أسامة جارية لكسوته وحليته حتى أنفقه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی دہلیز سے پھسلے اور گر پڑے، ان کا چہرہ زخمی ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اس سے (خون وغیرہ) صاف کرو۔ مجھے گھن سی محسوس ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ان کے چہرے سے خون چوس کر تھوک دیتے اور فرماتے: ”اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے پوشاک اور زیور پہناتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3353]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1019