🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

خادم رسول سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حق میں نبوی دعائیں اور ان کے ثمرات
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 141 ترقیم فقہی: -- 3355
- عن أنس بن مالك: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتى أم حرام، فأتيناه بتمر وسمن فقال:" ردوا هذا في وعائه وهذا في سقائه فإني صائم".
ثابت، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، ہم کھجور اور گھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (کھجور) برتن میں اور یہ (‏‏‏‏ گھی) مشکیزے میں واپس کر دو، کیونکہ میں روزے دار ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں دو رکعت نفلی نماز پڑھائی، ام حرام اور ام سلیم کو ہمارے پیچھے اور مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کیا، جیسا کہ ثابت نے بیان کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں چٹائی پر نفلی نماز پڑھائی۔ جب نماز مکمل کی تو ام سلیم نے کہا: یہ آپ کا پیارا سا خادم انس ہے، اس کے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں۔ جواباً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دنیا و آخرت کی ہر خیر و بھلائی کی دعا کی۔ پھر فرمایا: ‏‏‏‏ اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں کثرت فرما اور پھر اس کے لیے اس میں برکت فرما۔ انس کہتے ہیں: مجھے میری بیٹی نے بتلایا کہ میری اولاد میں نوے سے زائد افراد ہو چکے ہیں اور انصار کا کوئی آدمی مجھ سے زیادہ مال والا نہیں تھا۔ پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ثابت! میں سونے اور چاندی کا مالک نہیں ہوں، مگر اس انگوٹھی کا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3355]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 141

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2541 ترقیم فقہی: -- 3356
-" اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا (‏‏‏‏ اور پیارا سا) خادم ہے، اس کے حق میں دعا فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں فراوانی پیدا کر، اس کو طویل عمر عطا فرما اور اسے بخش دے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا مال بہت زیادہ ہو گیا، مجھے لمبی عمر نصیب ہوئی، حتیٰ کہ میں اپنے اہل سے شرمانے لگتا اور میرے پھل پک گئے، چوتھی چیز مغفرت تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3356]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2541

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2241 ترقیم فقہی: -- 3357
-" اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما أعطيته. يعني أنسا رضي الله عنه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کو کثرت کے ساتھ مال و اولاد عطا فرما اور تو نے اسے جو کچھ عطا کیا اس میں برکت عطا فرما۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3357]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2241

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں