سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سیدنا ہشام اور سیدنا عمرو رضی اللہ عنہما کی فضیلت
ترقیم الباني: 156 ترقیم فقہی: -- 3364
-" ابنا العاص مؤمنان: هشام وعمرو".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عاص کے دونوں بیٹے ہشام اور عمرو مؤمن ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3364]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 156
ترقیم الباني: 653 ترقیم فقہی: -- 3364M
-" عمرو بن العاص من صالحي قريش".
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”عمرو بن عاص قریش کے نیکوکار لوگوں میں سے ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3364M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 653
ترقیم الباني: 155 ترقیم فقہی: -- 3365
-" أسلم الناس وآمن عمرو بن العاص".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں عمرو بن العاص زیادہ سلامتی والا اور امن والا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3365]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 155