سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اہل بدر کی فضیلت
ترقیم الباني: 2528 ترقیم فقہی: -- 3367
-" أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون أهل بدر فيكم؟ قال: من أفضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".
معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی اپنے باپ، جو بدری تھے اور ان کے دادا اہل عقبہ میں سے تھے، سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جبریل علیہ السلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا: تم لوگ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں (کا کیا مقام) سمجھتے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں میں سے افضل تر ین۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا: اس جنگ میں جو فرشتے شریک ہوئے تھے وہ بھی اسی طر ح (افضل تر ین شمار کئے جاتے) ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3367]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2528
ترقیم الباني: 2732 ترقیم فقہی: -- 3368
-" إن الله عز وجل (وفي لفظ: لعل الله) اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بدر والوں پر نگاہ ڈالی اور فرمایا: جیسے چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم لوگوں کو بخش دیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3368]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2732