🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 945 ترقیم فقہی: -- 3437
-" أوجب طلحة".
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: احد والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو زرہیں زیب تن کر رکھی تھیں، آپ نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا لیکن اتنی استطاعت نہیں ر ہی تھی۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نیچے بیٹھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر قدم رکھا اور چٹان پر چڑھ گئے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طلحہ نے (‏‏‏‏اپنے حق میں جنت کو) واجب کر لیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3437]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 945

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 126 ترقیم فقہی: -- 3438
-" من سره أن ينظر إلى شهيد يمشي على وجه الأرض فلينظر إلى طلحة بن عبيد الله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی روئے زمین پر چلتے ہوئے شہید کو دیکھ کر خوش ہوتا ہو، وہ طلحہ بن عبیداللہ کو دیکھ لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3438]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 126

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 125 ترقیم فقہی: -- 3439
-" من سره أن ينظر إلى رجل يمشي على الأرض وقد قضى نحبه فلينظر إلى طلحة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اپنے حجرے میں تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ صحن میں تشریف فرما تھے، میرے اور ان کے درمیان ایک پردہ تھا۔ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ آپ کی طرف آ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ وہ ایسے آدمی کو دیکھے جو اپنی نذر (‏‏‏‏باری) پوری کر کے زمین پر چل رہا ہو، وہ طلحہ کی طرف دیکھ لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3439]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 125

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں