سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت
ترقیم الباني: 913 ترقیم فقہی: -- 3448
-" دخلت الجنة فسمعت فيها قراءة، قلت: من هذا؟ فقالوا: حارثة بن النعمان، كذلكم البر كذلكم البر (وكان أبر الناس بأمه)".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا، میں نے وہاں قرأت کی آواز سنی۔ میں نے پوچھا: (جس کی آواز آ رہی ہے) وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: حارثہ بن نعمان ہے۔ یہی نیکی ( اور حسن سلوک) ہے، یہی نیکی اور ( حسن سلوک) ہے، وہ ( حارثہ) اپنی ماں کے ساتھ بہت زیادہ حسن سلوک کرنے والا تھا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3448]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 913