🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی کھجوروں میں برکت کے لیے دعائے نبوی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2936 ترقیم فقہی: -- 3491
-" [يا أبا هريرة] خذهن (يعني تمرات دعا فيهن صلى الله عليه وسلم بالبركة) فاجمعهن في مزودك هذا، أو في هذا المزود، كلما أردت أن تأخذ منه شيئا، فأدخل يدك فيه فخذه ولا تنثره نثرا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ کھجوریں لے کر آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ تعالیٰ سے ان کی برکت کی دعا کریں۔ آپ نے ان کو اپنے سامنے رکھا اور برکت کی دعا کی، پھر فرمایا: ”ابوہریرہ! اٹھا لو اور اپنے تھیلے میں جمع کر لو، جب اس سے کھجوریں نکالنے کا ارادہ ہو تو اس کے اندر ہاتھ داخل کر کے نکال لینا اور انہیں بکھیر نا نہیں“ ‏‏‏‏۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اللہ کے راستہ میں اس تھیلے سے بہت سے (‏‏‏‏ اور ایک روایت کے مطابق پچاس) وسق کھجوروں کے نکالے، ہم اس سے کھاتے رہتے تھے اور میں اس تھیلے کو اپنی کمر کے ساتھ رکھتا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت والے دن وہ تھیلا میری کمر سے کٹ گیا اور وہ کھجوریں گر پڑیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3491]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2936

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں