سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت
ترقیم الباني: 3501 ترقیم فقہی: -- 3507
- (إنّ إبراهيمَ حرَّم مكةَ، ودعا لها، وحرَّمْتُ المدينةَ، كما حرّمَ إبراهيمُ مكةَ، ودعوتُ لها في مُدِّها وصاعِها، مثلَ ما دعا إبراهيمُ عليه السلام لمكةَ) .
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ابراھیم علیہ السلام نے مکہ (مکرمہ) کو حرمت والا قرار دیا اور اس کے لیے (برکت کی) دعا کی اور میں ابراہیم علیہ السلام کی طرح مدینہ کو حرمت والا قرار دیتا ہوں اور میں اس کے (ماپ کے پیمانے) مدّ اور صاع (کے بابرکت ہونے) کی دعا کرتا ہوں، جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے کی تھی۔ ” [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3507]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3501
ترقیم الباني: 3234 ترقیم فقہی: -- 3508
- (حمَى رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - كل ناحيةٍ من المدينة برِيداً برِيد اً) .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کو اس کی چہار اطراف سے ایک ایک برید تک اس بات سے ممنوع قرار دیا کہ وہاں کے درختوں کے پتے (ڈنڈے وغیرہ کے ذریعے) جھاڑے جائیں یا انہیں کاٹا جائے، ہاں اونٹوں کو ہانکنے کے لیے ( کوئی چھڑی وغیرہ) کاٹھی جا سکتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3508]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3234
ترقیم الباني: 3582 ترقیم فقہی: -- 3509
- (إنها حرمٌ آمنٌ) .
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے مدینہ (منورہ) کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”یہ امن والا حرم ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3509]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3582
ترقیم الباني: 2938 ترقیم فقہی: -- 3510
-" لا يحل لأحد يحمل فيها السلاح لقتال. يعني المدينة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ”کسی کے لیے حلال نہیں کہ وہ اس (مدینہ) میں لڑنے کے لیے اسلحہ اٹھائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3510]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2938