سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
روز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے ملاقات
ترقیم الباني: 755 ترقیم فقہی: -- 3559
-" يتجلى لنا ربنا عز وجل يوم القيامة ضاحكا".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت والے دن ہمارے رب ہنستے ہوئے ہمارے سامنے تجلی فرمائیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3559]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 755
ترقیم الباني: 2630 ترقیم فقہی: -- 3559M
-" اطلبني أول ما تطلبني على الصراط. قال: فإن لم ألقك عند الصراط؟ قال: اطلبني عند الميزان. قال: فإن لم ألقك عند الميزان؟ قال: فاطلبني عند الحوض، فإني لا أخطئ هذه الثلاث المواطن".
نضر بن انس بن مالک اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ وہ میرے حق کے روز قیامت سفارش کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایسے ہی کروں گا۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ! میں آپ کو کہاں تلاش کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرنا۔“ میں نے کہا اگر میں وہاں آپ کو نہ مل سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میزان کے پاس مجھے تلاش کرنا۔“ میں نے کہا اگر میں آپ کو میزان کے پاس نہ پا سکوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر حوض پر مجھے تلاش کرنا، کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ان تینوں مقامات پر نہ ملوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3559M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2630