🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اس امت کے افراد کی شکلیں کب مسخ کی جائیں گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1604 ترقیم فقہی: -- 3694
-" ليبيتن قوم من هذه الأمة على طعام وشراب ولهو، فيصبحوا قد مسخوا قردة وخنازير".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے بعض افراد کھانے پینے اور لہو و لعب میں رات گزار دیں گے، جب صبح ہو گی تو وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3694]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1604

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 91 ترقیم فقہی: -- 3695
-" ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الحر والحرير والخمر والمعازف، ولينزلن أقوام إلى جنب علم، يروح عليهم بسارحة لهم، يأتيهم لحاجة، فيقولون: ارجع إلينا غدا، فيبيتهم الله، ويضع العلم، ويمسخ آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوعامر یا سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری امت میں ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جو زنا، ریشم، شراب، اور آلات موسیقی کو جائز و حلال سمجھیں گے، کچھ قومیں بلند پہاڑ کے دامن میں پڑاؤ ڈالیں گی، شام کو چرواہا اپنے مویشی لے کر ان کے پاس کسی حاجت کے لیے آئے گا، لیکن وہ کہیں گے: (‏‏‏‏آج لوٹ جاؤ) کل آنا۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہلاک کر دے گا اور پہاڑ کو ان پردے مارے گا اور دوسروں کو روز قیامت تک بندروں اور خنزیروں کی صورتوں میں مسخ کر دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3695]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 91

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2203 ترقیم فقہی: -- 3696
-" يكونن في هذه الأمة خسف وقذف ومسخ، وذلك إذا شربوا الخمور واتخذوا القينات وضربوا بالمعازف".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت میں بھی دھنسنے، سنگ باری ہونے اور مسخ ہونے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏جیسے امور نمودار ہوں گے) اور یہ اس وقت ہو گا جب لوگ شراب پئیں گے، گانے گانے والیوں کا اہتمام کریں گے اور آلات مو سیقی استعمال کریں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3696]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2203

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں